جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ زور پکڑ گیا!! مظاہرین کیساتھ آج کیا ہوگا؟حکومت نے اہم اعلان کر دیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آسیہ بی بی کا فیصلہ آنے کے بعد سے ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حالات حکومت کے کنٹرول میں ہیں ، مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر آپریشن کے حوالے سے آنیوالی خبریں غلط ہیں ، حکومت تشدد کی راہ نہیں اپنانا چاہتی،انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری آج مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات کرینگے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی کی توہین رسالت کے کیس میں بریت کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس نے دیکھتے دیکھتے ہی ملک کے اہم اور بڑے شہروں کو لپیٹ میں لے لیا تھا ۔ احتجاج کو ختم کرانے کیلئے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی کوششیں شروع کر دی گئی تھیں تاہم رات گئے آنیوالی اطلاعات کے مطابق مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہو سکے۔ ملک بھر میں سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی کی توہین رسالت کے کیس میں بریت کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس نے دیکھتے دیکھتے ہی ملک کے اہم اور بڑے شہروں کو لپیٹ میں لے لیا تھا ۔ احتجاج کو ختم کرانے کیلئے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی کوششیں شروع کر دی گئی تھیں تاہم رات گئے آنیوالی اطلاعات کے مطابق مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہو سکے۔حکومت نے بھی دوسری جانب کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیںجبکہ ملک بھر میں اہم شہروں میں موبائل سروس بند کر دی گئی ہے جبکہ انٹرنیٹ بھی جزوی طور پر معطل ہے۔ تعلیمی اداروں کو بھی آج کے روز بند کر دیا گیا ہے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…