جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وکلاء کی نعرے بازی اور نامناسب رویئے پر چیف جسٹس ثاقب نثار برہم،استعفے کا عندیہ دیدیا،دوٹوک اعلان

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں استعفیٰ دے دوں گا مگر بے انصافی نہیں ہونے دوں گا ۔ہفتہ کے روز چیف جسٹس نے وکلا کی جانب سے سب انسپکٹر پر تشدد کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی۔چیف جسٹس نے وکلا کے خلاف درج مقدمے میں سے انسداد دہشت گردی کی دفعات نکالنے اور مقدمے میں نامزد وکلا کی گرفتاریوں سے متعلق حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔چیف جسٹس نے وکلا کی جانب سے

سب انسپیکٹر پر تشدد کی ویڈیو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ویڈیو عدالت میں چلا کر ذمہ داران کا تعین کریں گے۔اس موقع پر سیکریٹری لاہور بار کا کہنا تھا کہ آپ 7 اے ٹی اے معطل نہیں کرتے تو ہم سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ لوگ دھرنا دیں میں باہر آکر دیکھتا ہوں۔وکلا کی جانب سے کمرہ عدالت نمبر ایک کے اندر ‘شیم شیم’ کے نعرے لگائے گئے، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شیم شیم کے نعرے لگانے والے آئندہ میری عدالت میں نہ آئیں۔صدر لاہور بار نے کہا کہ شیم شیم کے نعرے پولیس کے لیے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ میں اس ادارے کا باپ ہوں، گالیاں بھی کھانی پڑی تو کھاؤں گا، استعفیٰ دے دوں گا پر نہ بے انصافی کروں گا اور نہ ہونے دوں گا۔صدر لاہور بار کا کہنا تھا کہ پولیس کا رویہ انتہائی خراب ہے، جبکہ عدالتوں کی ویڈیو لیک نہیں ہونی چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتوں کی ویڈیو کیوں لیک نہیں ہونی چاہیے؟۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بار اپنی انکوائری جاری رکھے جبکہ آئندہ سماعت پر اسکرین پر وہ ویڈیو لگائی جائے۔چیف جسٹس نے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب پولیس کے ایک سب انسپیکٹر پر کمرہ عدالت میں درجن بھر وکلا کی تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔چیف جسٹس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا اور 13 اکتوبر کو رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس نے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل احسن بھون، صدر اور سیکریٹری لاہور بار ایسوسی ایشن کو بھی طلب کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…