اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دیدی

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ، قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کودور کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے دس کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا، قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔

بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے واٹر ریسورس منصوبہ ژوب اور دریا مولا بیسن میں جاری ہے، منصوبے پر مکمل لاگت بارہ کروڑ پچپن لاکھ ڈالر آئے گی جبکہ بقیہ رقم بلوچستان حکومت فراہم کرے گی۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پانی کی دستیابی بہتر بنانے سے بلوچستان میں زرعی آمدنی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔یاد رہے گذشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ آئندہ دس سال کے دوران جنوبی ایشیا کے خطے میں موسمیاتی تغیرات کے نقصان کے خاتمے کے لئے 80ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔اے ڈی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے کلائمیٹ چینج اینڈ مٹیگیشن اسٹریٹیجی 30-2019 کے تحت قرضوں کی فراہمی کی منظوری دی تھی۔اے ڈی بی کے صدر تاکی ہیکو ناکا کا کہنا تھا کہ ایشیا اور بحرالکاہل نے گزشتہ 50 سال کے دوران تیزی سے ترقی کی اور غربت کے خاتمہ اور ترقی و خوشحالی کے نمایاں اہداف حاصل کئے تاہم خطے میں ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مزید مالی معاونت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔خیال رہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری کی سفارش کرتے ہوئے نجکاری کیلئے تکنیکی مشاورت دینے کی پیشکش کی تھی۔  ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ، قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کودور کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے دس کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا، قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…