ملتان (نیوز ڈیسک) ملتان کا امیر ترین بھکاری جو کہ 250 ایکڑ زمین کا مالک ہے اور ضلعی وائس چیئرمین عابد محمود بھابھہ کا کزن بھی ہے۔ ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شاہ جمال میراں پور کے بھکاری شوکت بھابھہ کے بارے میں بتایا کہ
شوکت بھابھہ لکھ پتی فقیر ہونے کے ساتھ ساتھ 250 ایکڑ رقبے کا مالک اور ضلعی وائس چیئرمین عابد محمود بھابھہ کا کزن ہے، شوکت بھابھہ نے بتایا کہ میرا پیشہ بھیک مانگنا نہیں تھا لیکن ایک دفعہ موٹر سائیکل کا پٹرول ختم ہو گیا تو میں نے ایک راہ گیر کو روک کر اس سے پٹرول کا تقاضا کیا جس پر اس نے پٹرول کی بجائے مجھے ڈیڑھ سو روپے تھما دیے، میں نے پچاس روپے کا پٹرول ڈلوایا اور سو روپے بچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق شوکت بھابھہ نے مزید کہا کہ اگلے دن کشمکش میں رہا کہ کیوں نہ بھیک کا پیشہ اختیار کر لوں، اس طرح اس نے بھیک مانگنے کا آغاز کر دیا،اس نے بتایا کہ شروع میں مجھے دشواری ہوئی لیکن میں نے اس میں جدت لاتے ہوئے انگریزی میں بھیک مانگنا شروع کر دی، اس طرح مجھے دو وقت کا مفت کھانا بھی مل جاتا اور سو سے پانچ سو روپے بھی حاصل ہو جاتے۔ اس امیر فقیر نے بتایا کہ سٹیٹ لائف سے دو پالیسیاں بھی لے رکھی ہیں، اس نے کہا کہ اب میں اپنے لیے نہیں بلکہ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بھیک حاصل کروں گا۔ ملتان کا امیر ترین بھکاری جو کہ 250 ایکڑ زمین کا مالک ہے اور ضلعی وائس چیئرمین عابد محمود بھابھہ کا کزن بھی ہے۔ ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شاہ جمال میراں پور کے بھکاری شوکت بھابھہ کے بارے میں بتایا کہ شوکت بھابھہ لکھ پتی فقیر ہونے کے ساتھ ساتھ 250 ایکڑ رقبے کا مالک اور ضلعی وائس چیئرمین عابد محمود بھابھہ کا کزن ہے