اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ن لیگ کے اہم رہنما کا2013کاالیکشن جیتنے کے 5سال بعد اپنے انتخابی حلقے پہنچنے پر بدترین استقبال،لاٹھیوں،مکوں،لاتوں اور پتھروں کی برسات کرنے والوں کو سبق سکھانے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور کی مری آمد کے موقع پر احتجاج کرنے والے موضع گہل کے150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مری پولیس نے یہ مقدمہ صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کے ڈرائیور کی مدعیت میں درج کیاہے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور 2013کاالیکشن جیتنے کے 5سال بعد جمعہ کے روز اپنے انتخابی حلقے کی یونین کونسل گہل کے

دورے اور جلسے کی گرض سے آرہے تھے کہ موضع گہل کے عوام نے ان کی آمد پر احتجاج کرتے ہوئے انہیں جلسہ کرنے سے روک دیا تھا اس دوران مشتعل افراد نے ان کی گاڑی پر انڈے اور ٹماٹر بھی پھینکے تھے جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران صوبائی وزیر کی اپلائیڈ فار لینڈ کروزر کا فرنٹ شیشہ بھی ٹوٹ گیا تھا اس دوران صوبائی وزیر کے حمائتی افراد اور باغی لیگی کارکنوں میں تصادم میں لاٹھیوں،مکوں،لاتوں اور پتھروں کی برسات کی گئی اور صوبائی وزیرکووہاں سے بھاگ کر اپنی جان بچانا پڑی صوبائی وزیر نے باغی لیگی کارکنوں سے بدلہ لینے کیلئے اپنے ڈرائیور کی مدعیت میں تھانہ مری میں چیئرمین یوسی گہل عمر ستی، تحریک نجات کے سربراہ مسعود صادق اور یاسر ستی سمیت150سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھانہ مری میں درج ہونے والے مقدمہ نمبر222میں اقدام قتل،راستہ روکنے، فائرنگ، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر انتہائی سنگین دفعات شامل ہیں واضح رہے کہ صوبائی وزیر محنت کی طرف سے پتریاٹہ چیئر لفٹ ملازمین کی بحالی کے حوالے سے احتجاج کرنے پر بھی چیئرمین یوسی گہل عمر ستی سمیت دیگر افراد کے خلاف پہلے بھی مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا اور گزشتہ روز احتجاجی ریلی کے انعقاد اور ’’گواشفاق گو‘‘ کے بینرز لگنے کے بعد صوبائی وزیر محنت و افراد قوت راجہ اشفاق سرور کی ایما پر200سے زائد پولیس ملازمین نے چیئرمین عمر ستی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا جسے عوام نے ناکام بنا دیا تھا

عوام نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور کی طرف سے کروائے گئے جھوٹے مقدمات کا از خود نوٹس لیں دریں اثنا جماعت اسلامی یوتھ ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت اہلیان مری نے مقامی افراد پر مقدمہ کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینئرصوبائی وزیر راجہ اشفاق سروراوران کے بھائی راجہ عتیق سرور کی گھٹیا گالم گلوچ اورتھانہ کچہری کی سیاست کا نشانہ ہر وہ عزت دار باشعور شخص نشانہ بنا جس کسی نے بھی ان کا حقیقی چہرہ بے نقاب کیااہلیان مری کے مطابق ان کی سیاست بدمعاشی تھانہ کچہری اور گالم گلوچ سے زیادہ کچھ نہیں 30 سال میں علاقے کو سوائے تھانہ کچہری کی سیاست کے کچھ نہیں دیااب یہ بدمعاشی ختم ہو رہی ہے تو چیخنا چلانا شروع کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…