اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر مالی سال 18 کی رپورٹ جاری کردی،خسارے کا نیا ریکارڈ، انتہائی تشویشناک انکشافات، خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مالی سال 18 کی پہلی ششماہی کے دوران زراعت اور خدمات کے شعبوں کی مضبوط کارکردگی کے تسلسل اور بڑے پیمانے کی اشیا سازی (ایل ایس ایم) میں چار سال کی ریکارڈ بلند نمو کی بدولت پاکستان کی معیشت گذشتہ سال کی شرحِ نمو سے آگے بڑھ جانے کے لیے تیار ہے۔ مہنگائی اور مالیاتی خسارہ دونوں قابو میں رہے جبکہ محاصل کی نمو اب تک گذشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق صارفین کے اخراجات بڑھنے کے نتیجے میں گاڑیوں اور

برقی مصنوعات جیسی پائیدار اشیا میں مضبوط نمو ہوئی جبکہ انفرا سٹرکچر اور تعمیرات کی جاری سرگرمیوں نے سیمنٹ اور فولاد کے منسلک شعبوں کو تحریک دی ہے۔ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ مختلف شعبوں کے بہت سے صنعتی ادارے اپنی پیداواری گنجائش بڑھانے اور مصنوعات کو متنوع بنانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ نجی شعبے نے بھی طویل مدتی منصوبوں کے لیے شیڈولڈ بینکوں سے قرض لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ زراعت کے شعبے میں اگرچہ خریف کی تمام فصلوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، تاہم زیر کاشت رقبے میں کمی کے باعث گندم کی پیداوار دباو میں آ گئی۔گندم، چینی اور دالوں جیسے اہم غذائی اجزا کے معقول ذخائر کے باعث ان اجناس کی قیمتیں کم رہیں، جس کی وجہ سے غذائی مہنگائی قابو میں رہی۔ سگریٹ پر عائد ڈیوٹی کے ڈھانچے میں سازگار ردوبدل سے اس کی قیمتیں کم ہو گئیں۔ مالی سال 18 کی پہلی ششماہی میں قوزی (core)مہنگائی اوسطا بلند رہی جس کی وجہ تعلیم اور صحت عامہ کی لاگتوں میں مسلسل اضافہ ہے۔ تاہم حالیہ چند مہینوں میں اس کی رفتار مستحکم ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 18 کی پہلی ششماہی میں محاصل کی وصولی میں نمو اخراجات میں ہونے والے اضافے کو پیچھے چھوڑگئی ، جو مالیاتی اظہاریوں میں وسیع البنیاد بہتری پر منتج ہوا۔ مجموعی مالیاتی خسارے کو جی ڈی پی کے 2.2 فیصد تک محدود رکھا گیا،

جو گذشتہ برس کے 2.5 فیصد سے کم ہے۔ محاصل میں نمو کو بھرپور حقیقی معاشی سرگرمی، درآمدات( مقدار اور قیمتیں دونوں) اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی بلند سطح سے تحریک ملی۔ اسٹیٹ بینک کے بلند منافع، جائیدادوں اور انٹرپرائزز ، سول انتظامیہ اور دیگر متفرق وصولیوں کے بڑھنے سے غیرٹیکس محاصل بھی گذشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ معیشت کا حقیقی شعبہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا تھا ، لیکن بیرونی شعبے کودشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

برآمدات میں 8 مہینوں تک مسلسل اضافہ اور کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں بحالی خوش آئند پیش رفت تھی لیکن بڑھتی ہوئی درآمدات نے ان کے اثرات کو زائل کر دیا۔ نتیجتا، مالی سال 18 کی پہلی ششماہی میں جاری کھاتے کا خسارہ بڑھ کر 7.4 ارب ڈالر ہوگیاجبکہ گذشتہ برس یہ 4.7ارب ڈالر تھا۔اگرچہ اس برس مالی رقوم کی آمد کی سطح بلند تھی، تاہم یہ جاری کھاتے کے خسارے میں اضافے کے اثر کو زائل کرنے کے لیے ناکافی تھیں جس کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک کے سیال ذخائردبا میں آگئے اور

مالی سال 18 کی پہلی ششماہی میں پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر کی مساوات میں 5.0 فیصد کمی ہوئی۔آخر میں رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت اس جانے پہچانے موڑ پر پہنچ گئی ہے جہاں توازنِ ادائیگی کو درپیش چیلنجز مربوط اور بروقت اقدامات کے متقاضی ہیں تاکہ کلی معاشی استحکام اور نمو کی رفتار کو برقرار رکھا جاسکے۔اگر بیرونی مسائل سے نمٹ لیا جائے تو دیگر مبادیات اتنی مضبوط ہیں کہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر بلند نمو کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…