اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

لنگوروں کی کامیاب کلوننگ کے بعد انسانوں کی کلوننگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، چینی سائنسدان

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ( آئی این پی )دو لنگوروں کی کامیاب کلوننگ کرنے والی چین کی پہلی ریسرچ ٹیم نے اس کامیابی کے بعد اخلاقی بحث و تمحیص کے جوا ب میں کہا ہے کہ وہ انسانوں پر اس قسم کی تحقیق کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے۔لنگور کے مطالعے کے معاون مصنف نومنگ پو نے کہا کہ ہمارا انسانوں کی کلوننگ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور سماجی اخلاقیات اس طریقہ کار کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

لنگوروں پر کئے جانیوالے مطالعہ کی رپورٹ سائنسی جریدہ سیل کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے، پو نے جو چین کی سائنس اکادمی کے ذہن کی سائنس اور ذہانت کی ٹیکنالوجی میں مرکز برائے ایکسی لینس اور نیورو سائنس انسٹی ٹیوٹ (آئی او این ) کی رہنمائی کرتے ہیں کہا کہ جانوروں کی کلوننگ کی ٹیکنالوجی کو حل کرنے کے پیش نظر عملی طورپر انسانوں کی کلوننگ کی جاسکتی ہے

تا ہم انہوں نے کہا کہ لنگوروں کے مطالعے کا مقصدنسیان اور خود فکر ی جیسی انسان کی ذہنی بیماریوں کو بہتر طورپر سمجھنا اور علاج کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت سنہرے بندروں جیسی معدوم جانوروں کا تحفظ کا کرنے میں مدد ملنے کا بھی امکان ہے۔ آئی او این نان ہیومن پرائی میٹ ریسرچ فیسلٹی کے ڈائریکٹر سن چیانگ نے کہا کہ نیوکلیئر پاور اور مصنوعی ذہانت کی طرح کلوننگ ٹیکنالوجی بھی دہری دھار والی تلوار ہے ۔انہوں نے کلوننگ کے نامناسب استعمال پر پابندی اور روک تھام کیلئے بین الاقوامی ضوابط کی ضرورت زور دیا ۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…