منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے رواں ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 1.50 روپے کی کمی کر دی گئی جبکہ کیروسین اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں‘ ڈیزل کی قیمت81.40 روپے سے کم ہو کر 79.90 روپے جبکہ پٹرول کی قیمت 72.80 روپے سے کم ہو کر 71.30 روپے پر آ گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رات بارہ سے ہو گیا۔ جمعہ کوپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے و زیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پچھلے سال ہم کئی مہینے تک لگاتار جتنا بوجھ تھا برداشت کرتے رہے۔ کیروسین اور لائٹ ڈیزل آئل پر سردیوں کے مہینوں میں ہمیں کیش سبسڈی بھی دینا پڑی تاکہ ان کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکے کیونکہ یہ دونوں آئٹم بہت ہی کم آمدنی والے لوگوں کے استعمال میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت کو 44 روپے پر ہی برقرار رکھا جائے اور اس میں کوئی اضافہ نہ کیا جائے۔10.95 روپے کے اضافے کی تجویز کو منظور نہیں کیا گیا۔لائٹ ڈیزل آئل کو بھی 44 روپے کی موجودہ قیمت پر ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکم جولائی سے 1.50 روپے کمی کی جا رہی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق ڈیزل کی قیمت81.40 روپے سے کم ہو کر 79.90 روپے جبکہ پٹرول کی قیمت 72.80 روپے سے کم ہو کر 71.30 روپے پر آ گئی ہے جبکہ کیروسن اورلائٹ ڈیزل کی قیمتیں 44 روپے پر برقرار رہیں گی۔ مصنوعات کی قیمتیں وزیر اعظم کی منظوری سے پیش کی گئی ہیں۔‘ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رات بارہ سے ہو گیا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…