منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان ایک بارپھرلہولہو،بم دھماکے میں 10افرادجان کی بازی ہارگئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حب(مانیٹرنگ ڈیسک) حب میں درگاہ شاہ نورانی کے قریب دھماکہ ہواہے جس سے متعددافرادزخمی ہوگئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حب میں درگاہ شاہ نورانی کے قریب دھماکہ ہواہےایک نجی ٹی وی کے مطابق 10افرادجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعددافرادزخمی ہوگئے ہیں ۔ایدھی اورپولیس حکام نے اس کی تصدیق کردی ہے ۔ابھی تک دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں میں کئی افرادکی حالت تشویش ناک ہے ۔دھماکہ اس وقت ہواجب درگاہ پرزائرین دھمال ڈال رہے تھے اوردھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ نزدیکی عمارتوں کوبھی شدید دھچکالگاہے ۔زخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق متعددزخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے ۔

جبکہ ایس ایس پی لسبیلہ نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ دھماکے سے کم ازکم 30افراد جاں بحق ہوئے ہیں ادھربلوچستان سے اہم سیاسی رہنماسینیٹرحاصل بزنجونے حکومت سے اپیل کی ہے کہ زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کےلئے ہیلی کاپٹرفراہم کیاجائے کیونکہ جہاں پردھماکہ ہواہے وہاں سے قریبی ہسپتال 200کلومیٹرکے فاصلے پرہے اوراس ہسپتال میں طبی سہولتیں فراہم کرنے کےلئے آلات کی بھی شدید کمی ہے ۔وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ ابھی تک یہ نہیں کہاجاسکتاکہ اس دھماکے میں کتنے افراد جاں بحق ہوئے ہیں کیونکہ زخمیوں کی منتقلی کاکام جاری ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…