بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

شکست کے بعد عمران خان کا نہایت اہم بیان سامنے آگیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور بلدیاتی انتخابات میں شکست سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اسلام آباد میں پارٹی کی سنٹرل ایڈوائزی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، کراچی سے خبیر تک عوام کی امیدوں کا واحد مرکز تحریک انصاف ہے۔ قوم اسٹیٹس کو کے مقابلے میں تحریک انصاف کو متبادل کے طور پر دیکھتی ہے۔بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے لئے تمام تر امیدیں پی ٹی آئی سے وابستہ کر رکھی ہیں ، بلدیاتی انتخابات میں صوبائی حکومتوں کا عمل دخل ہوتا ہے ، اس لئے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے باوجود تحریک انصاف پر کوئی فرق نہیں پڑئے گا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ قیادت میرٹ کے ذریعے اوپر آنی چاہئے اسی لئے انہوں نے پارٹی سنبھالنے کے لیے اپنے رشتہ داروں کو تیار نہیں کر رکھا۔ تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے میں عہدوں کے لئے انتخابی عمل تحریک انصاف کو ملک کی دیگر جماعتوں سے ممتاز کرتا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے براہ رست انتخاب کا طریقہ کار د سود مند ہو گا۔ گزشتہ انتخابات کی غلطیوں سے سابق سیکھ کر انتخابات کرائے جائیں تو پارٹی مضبوط ہوگی۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…