بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ماڈل ایان کی اثاثوں کی مالیت کتنی ہے ، کسٹم حکام نے سب کچھ بتا دیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) کسٹم حکام نے ما ڈل ایان علی کے اصل اثاثوں کا سراغ لگا لیا‘ اصل اثاثوں کی مالیت 70 کروڑ‘ 59 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد نکلی، سونے کے زیورات اور پارچہ جات اس کے علاوہ ہیں جبکہ ایان علی نے کہا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں ان کے خلاف اب تک کے تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں وہ جلد بری ہوجائیں گی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی کے آخر کار اصل اثاثوں کا پتہ چلا لیا گیا ہے تاہم کسٹم حکام اس حوالے سے ابھی تک اپنی حتمی حکمت عملی طے نہیں کر پائے کہ ان اثاثوں کے حوالے سے عدالت کو کیا بتایا جائے اور اس حوالے سے نئی درخواست بھی دائر کر سکتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایان علی کے اثاثے کروڑوں میں ہیں اور صرف ان کے ملبوسات کی قیمت‘ زیورات کی قیمت کروڑوں میں ہے۔ بہترین تراش خراش کی بنی ہیروں کی انگوٹھیاں،جھل مل کرتے کپڑے، ایسکلوسو خوشبو کے پرفیومز‘ لگڑری گاڑیاں اور دیگر اشیاءشامل ہیں۔ ایان علی کی خریدی گئی زیادہ تر اشیاءغیر ملکی برانڈڈ ہیں اور اثاثہ جات کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ یہ اثاثے بیرون ملک بینکوں میں ہیں مگر یہ کسی اور کے نام پر ہیں جن کے بارے تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں جیسے ہی یہ حتمی تفصیلات حاصل ہو جائیں گی تو کسٹم حکام اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کر دیں گے جبکہ ایان علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کے اثاثوں کی جو مالیت بتائی جا رہی ہے اس کا حقیقت سے دور تک کا واسطہ نہیں ہے انہوں نے جو کچھ بھی کمایا ہے انتہائی محنت اور شبانہ روز محنت کا ثمر ہے وہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…