ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کا کسی کو حق نہیں، اتنی خوفزدہ حکومت کبھی نہیں دیکھی، شاہد خاقان عباسی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

اسلام آبا د(این این آئی)سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کا کسی کو حق نہیں ہے لیکن احتجاج کرنا آئینی حق ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ حالیہ حکومت جتنی خوفزدہ حکومت کبھی نہیں دیکھی، حالیہ حکومت کے باعث مینڈیٹ نہیں ہے، انہوںنے کہاکہ سیاست کو نفرت اور دشمنی میں بدل دیا گیا ہے، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارلیمانی سیاست کو تباہ کردیا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف والے اگر عمران خان کی رہائی کا ایجنڈا لے کر آ رہے ہیں، تو مناسب نہیں، پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا میں حکومت اور باقی اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے مطالبات رکھ کر احتجاج کریں گے تو کوئی کمزور حکومت بھی نہیں مانے گی، تعلقات نہ رکھنے کی وجہ سے آج حکومت اور اپوزیشن مشکل میں ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سیاسی کوئی قد کاٹھ نہیں ہے، عمران خان اور کارکنان کے درمیان لوگ کسی کو قبول نہیں کرتے۔انہون نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ڈی چوک پر نہیں پہنچ سکتے ہیں اور پہنچنا بھی نہیں چاہتے، پی ٹی آئی والے پہلے ڈی چوک پر 126 دن خود نہیں بیٹھے تھے، ملک میں بہت تماشے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کے اس تماشے کی حقیقت بھی پتا لگ جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…