منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی لڑکی پاکستان کے جارح مزاج بلے باز افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہوگئی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی لڑکی پاکستان کے جارح مزاج بلے باز افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہوگئی۔ایک انٹرویو میں جب بھارتی لڑکی سے ان کے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو اْس نے بلا جھجک افتخار احمد کا نام لیتے ہوئے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک یوٹیوبر نے لڑکی سے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ آپ کو کون سا پاکستانی لڑکا پسند ہے جس سے آپ شادی کرنا چاہتی ہیں؟ جس پر لڑکی نے کہاکہ آپ نے نام تو سنا ہی ہوگا لوگ اْس کو ”چاچا چاچا” کہتے ہیں، وہ دنیا کیلئے ”چاچا” ہوگا مگر میرے لیے افتخار جانو ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بھارتی لڑکی کا نام ہیر ہے جو دبئی میں رہتی ہے۔بھارتی لڑکی ہیر کا آبائی تعلق ریاست پنجاب سے ہے۔ دوران انٹرویو ہیر نے بھارتی ٹیم کی شرٹ پہن رکھی تھی اور افتخار احمد کی تصویر والا پوسٹر ہاتھوں میں تھام رکھا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کیلئے بھارت میں موجود ہے۔ پاکستان ٹیم کا 27 ستمبر کو حیدرآباد دکن پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا تھا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کیخلاف کھیلے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…