ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم سنگ میل ،دریائے سندھ کا رخ موڑ دیا گیا

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)داسو ہائیڈرو پار پراجیکٹ نے اپنے تعمیراتی مراحل میں ایک اہم سنگ ِ میل عبور کر لیا۔ ڈائی ورشن ٹنل کی تکمیل کے بعددریائے سندھ کا رخ موڑ دیا گیا ہے اور اب دریا اپنے قدرتی راستے کی بجائے ڈائی ورشن ٹنل سے گزر رہاہے۔ یہ ڈائی ورشن ٹنل 1.33کلو میٹر طویل 20میٹر چوڑی اور 23میٹر بلند ہے۔ دریائے سندھ کا رخ موڑے جانے کے بعد عارضی

ڈیم پر تعمیراتی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ عارضی ڈیم مکمل ہونے پر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے جنرل منیجر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر، تعمیراتی کمپنی اور کنسلٹنٹس کے نمائندگان کے علاوہ انجینئرز اور ورکرز کی بڑی تعداد بھی پراجیکٹ کی تعمیر کے اِن تاریخی لمحات کا مشاہدہ کرنے کے لئے موجود تھی۔ دریں اثنا چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے پراجیکٹ انتظامیہ کو اِس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا ڈائی ورشن سسٹم دو ٹنل پر مشتمل ہے۔ اِن میں سے ایک ٹنل مکمل ہو چکی ہے اور پانی کے کم بہا ئوکے موجودہ سیزن میں دریائے سندھ کا پانی گزارنے کے لئے کافی ہے۔ زیر تعمیر دوسری ٹنل اپریل کے وسط تک مکمل ہو جائے گی اور موسم گرما کے دوران جب دریائے سندھ میں پانی کے بہا میں اضافہ ہوگا تو یہ ٹنل بھی دریائے سندھ کا پانی گزارنے کے لئے دستیاب ہوگی۔

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ واپڈا کی سستی اور ماحول دوست پن بجلی پیدا کرنے کی حکمت ِ عملی کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا ہ کے ضلع اپر کوہستان میں داسو سے بالائی جانب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جارہاہے۔ اِس منصوبہ کی مجموعی پیداواری صلاحیت 4 ہزار 320میگاواٹ ہے اور اسے دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ اِس وقت واپڈا داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو تعمیر کر رہا ہے۔

جس کی پیداواری صلاحیت دو ہزار 160میگاواٹ ہے۔ پہلے مرحلے سے بجلی کی پیداوار کا آغاز 2026 میں متوقع ہے اور یہ ہر سال نیشنل گرڈ کو اوسطاً12ارب کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی مہیا کرے گا۔ دوسرا مرحلہ بھی 2ہزار 160میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا حامل ہوگا اور مکمل ہونے پر سالانہ 9ارب یونٹ مزید پن بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کرے گا۔ دونوں مراحل مکمل ہونے پر 21ارب یونٹ کے ساتھ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سالانہ پیداوار کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا پن بجلی منصوبہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…