سن فرانسسکو (اے ایف پی) فیس بک اور انسٹا گرام کی مالک کمپنی میٹا نے پیڈ سبسکرپشن کی سروس فراہم کرے گی ، صارفین کو اپنے اکاونٹس ویریفائیڈ کرنے کی اجازت سمیت دیگر فیچرز بھی فراہم کئے جائیں گے۔
11.99ڈالر ماہانہ سے لیکر 14.99ڈالر پر اکاونٹ ویریفائیڈ کرکے بلیو بیج دیا جائیگا، یہ اعلان کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکر برگ نے ایک اعلامیہ میں کیا ، اس طرح اب فیس بک اور انسٹا گرام پر مخصوص سروس کی رقم لی جائے گی ۔ میٹا ویریفائیڈ سروس حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے شناختی کارڈ سے صارف کو سبسکرپشن سروس فراہم کرے گی ، اس سے صارف بلیو بیج لے سکے گا اور اسے اپنے اکاوئنٹس کو دھوکے بازوں سے بچانے میں مدد ملے گی جو اس کا نام استعمال کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں ، اسی طرح صارف کو براہ راست کسٹمر سروس تک فراہمی کی سہولت بھی ہوگی ۔ 11.99ڈالر ماہانہ سے لیکر 14.99ڈالر پر اکاونٹ ویریفائیڈ کرکے بلیو بیج دیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں رواں ہفتے یہ سہولت آسٹریلیااور نیوزی لینڈ میں رواں ماہ فراہم کردی جائے گی جبکہ اس کے بعد دیگر ممالک میں بھی جلد یہ میسر ہوگی ۔