ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

باپ بیٹی کو بچانے اندر داخل ہوا اور گھر منہدم ہو گیا، شامی خاندان

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی )ایک شامی خاندان نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے وقت اپنے زندہ بچ جانے کی دل دہلا دینے والی تفصیلات بیان کی ہیں۔ خاندان کی لڑکی نے اپنے والد محمد اور اپنی چھوٹی بہن کو کھو دیا۔مصطفی محمد کی اہلیہ اسما حمیجو نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ میرا آئیڈیا تھا کہ معمول کے مطابق ایک عام زلزلہ ہے۔ جب میں نے زلزلے کی شدت کو محسوس کیا

تو میرا چھوٹا بچہ میرے دائیں جانب اور دوسرا بچہ میرے بائیں طرف تھا۔ ڈر کے مارے میں چھوٹے کو لے کر باہر کی طرف نکل گئی، جہاں مجھے اپنے دو بیٹے باہر ملے۔ میرے شوہر محمد چھوٹی بیٹی کو بچانے کے لیے اندر بھاگے، ان کے گھر میں داخل ہونے کے بعد گھر ان پر مکمل طور پر گر گیا۔محمد کی بڑی بیٹی سمر محمد ایک دن ملبے کے نیچے رہی۔ سمر محمد نے تفصیل بتائی اور کہا میں صوفے پر سو رہی تھی اور زلزلے کے وقت میں زمین پر گر گئی اور ہل نہیں سکی۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ گھر ہم پر گرا ہے۔ میں اپنے والد اور بہن کو ملبے کے نیچے چیختے ہوئے سن رہی تھی۔ سمر محمد نے مزید بتایا کہ میں نے انہیں اونچی آواز میں پکارنے کی کوشش کی، اس وقت ریسکیورز نے میری آواز سن لی اور مجھے باہر نکال لیا۔خاندان کے سربراہ محمد کے بھائی حمادہ محمدنے بتایا کہ میں مدد مانگنے کے باوجود شروع میں اپنے بھائی کی لاش کو ملبے کے نیچے سے نہیں نکال سکا۔ اس کے بعد ان کے بھائی مصطفی محمد کو تین دن بعد مردہ حالت میں ملبے کے نیچے سے نکالا گیا۔ شامی خاندان اب اپنا گھر اور روٹی کمانے والے کو کھونے کے بعد ترکیہ کے شہر غازی عنتاب میں اپنے چچا کے خیمے میں مقیم ہے۔ یاد رہے 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے اب تک 46 ہزار سے زیادہ افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…