اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پنڈی میں ن لیگ ورکرز کنونشن میں مشتبہ افراد کی نشاندہی پر ایک گرفتار، پستول برآمد

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن)کے ورکرز کنونشن میں تین مشتبہ افراد کی نشاندہی پر پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق تین مشتبہ افراد کی نشاندہی پر ایک کو گرفتار کیا گیا اور باقی دو مشکوک افراد فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ

گرفتار شخص پستول برآمد ہوئی ہے اور اسے تھانے منتقل کردیا گیا ۔ایس پی پوٹھوہار وقاص خان نے بتایا کہ مشکوک شخص کو جلسہ گاہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا، مشکوک شخص کو پولیس پکٹ پر گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شخص سے ایک پستول برآمد ہوا ،تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب ترجمان پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کیکنونشن کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے اور دوران چیکنگ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کیا گیا جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ترجمان پولیس نے بتایاکہ ملزم کی شناخت محمد جمیل کے نام سے ہوئی، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ،چوری ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث رہا ہے، ابتدائی تفتیش کیمطابق ملزم رش میں موبائل اورپرس وغیرہ چوری کرنےآیاتھا۔انہوںنے کہاکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، مقدمہ درج کر کے چالان کیا جائے گا۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن کیا گیا جس میں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…