اسلام آباد( این این آئی)گاڑیوں اورقیمتی موبائل فونزسمیت لگژری اشیا ء پراضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے لگژری اشیا ء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع کی منظوری دیدی۔اعلامیے کے مطابق 860 لگژری اشیا ء پر 100 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی میں 31 مارچ تک توسیع کردی گئی۔دوسری جانب گوشت، مچھلی سمیت ان اشیا ء پر30 فیصد اضافی کسٹمزڈیوٹی میں31 مارچ تک توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ الیکٹرانکس کے سامان سمیت لگژری اشیا ء پر دونوں ڈیوٹیز کی معیاد21 فروری کوختم ہونا تھی۔