اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بے ترتیب نیند شریانوں کے بند ہونے کا سبب بن سکتی ہے،طبی ماہرین

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹینیسی(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بے ترتیب نیند کی عادت بڑی عمر کے افراد میں شریانوں کے بند ہونے کے خطرات بڑھا سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں قائم وینڈربِلٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے محققین کے مطابق وہ لوگ جو پورے ہفتے مختلف اوقات میں سونے جاتے ہیں یا ہر رات غیر یکساں مقدار میں نیند لیتے ہیں،

ان میں ایتھروسکلیروسس کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔جمع ہونے والا یہ مواد شریانوں کو تنگ کرتا ہے اور خون کے بہاو کو کم کردیتا ہے جس کے نتیجے میں آکسیجن اور دیگر اجزا کی باقی جسم تک رسائی محدود ہوجاتی ہے یا شریانوں میں خون کے لوتھڑے بن جاتے ہیں جو خون کی شریانوں کو بند کر سکتے ہیں اور دل کے دورے یا فالج کا سبب بن سکتے ہیں۔محققین نے پورے امریکا سے 2000 افراد کا جائزہ لیا اوران لوگوں کو تین سال تک زیر نگرانی رکھا۔ ان افراد کی اوسط عمر 69 سال تھی۔مطالعے میں محققین کو معلوم ہوا کہ ایک ہفتے کے عرصے میں وہ شرکا جن کی نیند کے دورانیے میں دو گھنٹوں سے زیادہ کا فرق تھا ان کی شریانوں میں مواد جمع ہونے کے امکانات 40 فی صد زیادہ تھے۔ان افراد کی گردن کی شریانوں میں چکنائی کا مواد جمع ہونے کے امکانات بھی 12 فی صد زیادہ تھے اور ایتھروسکلیروسس کیٹیسٹ کے سبب حاصل ہونے والے غیر معمولی نتائج کے امکانات تقریبا دگنے تھے۔تحقیق کے وہ شرکا جن کی نیند بے ترتیب تھی اور ان کے سونے کے اوقات میں ہر ہفتے 90 منٹ سے زیادہ کا فرق تھا ان کی دل کو خون پہنچانے والی شریانوں میں 30 منٹ کے فرق والے افراد کی نسب کیلشیئم کا زیادہ مواد جمع تھا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…