اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

انسٹاگرام نے حیرت انگیز فیچر متعارف کرادیا

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(این این آئی )میٹا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکر برگ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پربراڈ کاسٹ چینلزنامی فیچر متعارف کرادیا۔ فیچر متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی سربراہ میٹا نے میٹا چینل بھی متعارف کرایا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹ چینلز ون-ٹو-مینی(ایک ذریعے سے کئی تک)پیغام رسانی کا ایک ایسا فیچر ہے جس کی مدد سے تخلیق کار اپنے فالوورز کے ساتھ ٹیکسٹ، ویڈیو اور تصاویر شیئر کر سکیں گے۔اس کے ساتھ یہ ایپ میں ایک طرفہ پیغام رسانی کے ایک طریقے کا بھی اضافہ ہے۔چینلز میں لکھے ہوئے پیغامات کے علاوہ، تصاویر، پولز، ری ایکشن اور دیگر فیچرز بھی شامل ہیں۔ یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسے ابھی تخلیق کار اسٹوریز کا استعمال کرتے ہیں۔تاہم یہ فیچر ابھی امریکا کے کچھ تخلیق کاروں کے لیے آزمائشی بنیاد پر متعارف کرایا گیا ہے اور آئندہ مہینوں میں عام صارفین کے لیے اس فیچر کا متعارف کرایا جانا متوقع ہے۔سربراہ میٹا کے مطابق کمپنی یہ فیچر میسنجر اور فیس بک پر متعارف کرانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…