اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

6 سینٹی میٹر لمبی دم والی بچی کا کامیاب آپریشن

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریوڈی جنیرو(این این آئی )برازیل میں پیدا ہونے والی بچی کی پیٹھ پر جلد سے ڈھکی ہوئی 6 سینٹی میٹر دم تھی تاہم ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ سرجری کے ذریعے اس دم کو تین سال کی عمر میں ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین نے کہاکہ

بچی کی پیدائش سپائنا بیفیڈا کے ساتھ ہوئی جو نیورل ٹیوب کی خرابی کی ایک قسم ہے یہ ایک نادر بیماری ہے جس میں ماں کے رحم میں پلتے بچے کی ریڑھ کی ہڈی میں نقص پیدا ہوجاتا ہے۔اس نقص کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی میں خلا پیدا ہوجاتا ہے اور ماں کے رحم میں بچے کی ریڑھ کی ہڈی کے اطرف ٹشو کی صورت ایک عضو بن جاتا ہے جو پیٹھ سے باہر نکلتا ہے اور بالکل دم کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ بچی کی عمر تین سال ہونے پر ساو پالو کے گرینڈاک چلڈرن اسپتال کے ماہر سرجن نے بچی کی پیٹھ میں اگی دم کو 3 گھنٹے کے طویل اور پیچیدہ آپریشن کے بعد جسم سے علیحدہ کردیا۔ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دنیا بھر میں اس قسم کے اب تک 200 سے کم کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔والدین کی درخواست پر اس بچی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…