کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے آٹھویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز کی جانب سے میتھیو ویڈ 36، جیمز وینس 46، حیدر علی 19، شعیب ملک 10 اور بین کٹنگ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عماد وسیم نے 35 اور عرفان خان نے ایک رنز بنایا اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔ مقررہ بیس اوورز میں کراچی کنگز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور قلندرز کو 186 رنز کا ٹارگٹ دیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، زمان خان، حارث رؤف اور لیام ڈاسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔