اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کوئٹہ سے گرفتار خاتون خود کش بمبار سے متعلق اہم انکشافات سامنے آ گئے

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سیٹلائیٹ ٹاؤن لیڈیز پارک سے گرفتار خود کش حملہ آور خاتون ماہل بلوچ کے شوہر بیباگار بلوچ کا تعلق بھی بی ایل ایف کے عسکری ونگ سے نکلا،خاتون کے سسر ماسٹر محمد حسین کا تعلق بی این ایم کی مرکزی کمیٹی سے ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بیبا گاربلوچ اور اس کا بھائی بی ایل ایف کمانڈرز کے قریب ترین ساتھیوں میں شامل ہیں،

ان کمانڈرز میں واحد بخش قمبر، بی ایل ایف کا بانی ڈاکٹر اللہ نذر اور دلیپ شکاری شامل ہیں۔یاد رہے کہ 2016 میں بیباگار اور اس کا بھای نوکب آپس میں پیسے اور ہتھیاروں کے تنازعے پر لڑای کے نتیجے میں مارے گے تھے، ماہل کی بہن کی شادی بھی ڈاکٹر اللہ نذر کے بھتیجے یوسف سے ہوی جو بلوچ حقوق کی تنظیم کا چیئرمین ہے۔سوشل میڈیا پر خودکش حملہ آور خاتون ماہل کو مسنگ پرسن بنانے کا پروپیگینڈہ بھی بے نقاب ہو چکا، ٹوئٹر پر بی ایل ایف کی دا بلوچستان پوسٹ کے ہینڈل سے شائع تصویر اور جھوٹا بیانیہ صرف مکروہ چہرے کو چھپانے کی ناکام سازش ثابت ہوئی۔واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون میں لیڈیز پارک کے قریب سی ٹی ڈی نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ برآمد کرلی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جیکٹ میں چار کلو گرام دھماکا خیز مواد موجود تھا، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خاتون دہشت گرد ماہل کا ہدف اہم تنصیبات اور سیکیورٹی فورسز تھیں۔ترجمان کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور خاتون کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے بتایا جارہا ہے، مبینہ خودکش بمبار سے نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سوشل میڈیا پر دہشت گرد تنظیم کی جانب سے خودکش حملہ آور خاتون کو مسنگ پرسن بنانے کا پروپیگنڈا کیا جارہا تھا جو کہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…