اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

شاداب خان کی شادی میں روٹی گروپ توجہ کا مرکز

datetime 11  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) آل راؤنڈر شاداب خان کی شادی میں قومی کرکٹرز کا روٹی گروپ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔خیال رہے کہ 2018ء میں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران فخر زمان، شاداب خان، حسن علی، محمد نواز، آصف علی فارغ اوقات میں مل کر ایک ساتھ کھانے پینے اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے ایک ساتھ نکلتے تھے۔

شاداب خان کا بتانا ہے کہ ہم نے اپنے اس گروپ کو روٹی گروپ کا نام دے رکھا ہے۔اب شاداب خان کی شادی میں فہیم اشرف، آصف علی، حسن علی اور فخر زمان نے ایک ساتھ دولہے کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا اور اس گروپ فوٹو، کو دی گینگ آف روٹی گروپ کا نام دیا۔حسن علی نے بھی اس گروپ فوٹو کو مذکورہ کیپشن کے ساتھ ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔دوسری جانب شاداب خان کے ولیمے کے فوٹو گرافر نے بھی اس گروپ کی ایک مختصر ویڈیو کچھ ایسے ہی کیپشن کیساتھ جاری کی۔اس ویڈیو اور تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے گئے۔دوسری جانبآل راؤنڈر شاداب خان کے ولیمے پر حسن علی کی انوکھے انداز میں دی گئی سلامی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔حسن اور شاداب دونوں ہی بہترین دوست ہیں جن کی چھیڑ چھاڑ ناصرف کھیل کے میدان بلکہ سوشل میڈیا پر بھی چلتی رہتی ہے، اب حال ہی میں شاداب کے ولیمے پر اسٹیج پر بیٹھے حسن مستیاں کرنے سے باز نہ آئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ولیمے پر شاداب سمیت کیمرے کے پیچھے سے لوگوں نے حسن سے سلامی دینے کا کہا جس پر وہ فورا اٹھ کھڑے ہوئے۔حسن علی نے اٹھتے ہی شاداب کو ”سلیوٹ“کیا جس پر سب قہقہہ لگا کر ہنس پڑے۔حسن کی جانب سے سلیوٹ کرنے کے بعد شاداب نے فورا پیسوں والی سلامی دینے کا اشارہ کیا جس پر کسی نے کہا کہ ‘حسن یہ نہیں، پیسوں والی سلامی چاہیے جس کے بعد سب ہنسنے لگے’۔اس سے قبل بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ شاداب خان کو لفافے میں ملنے والی سلامی نے دلہے میاں سمیت بابر اعظم اورحارث رف کو بھی حیران کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…