اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

پی ایس ایل کا معیار کسی سے کم نہیں، بین کٹنگ اور ان کی اہلیہ پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کے مداح

datetime 11  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا معیار کسی سے کم نہیں، وہ اس لیگ میں شرکت کر کے ہمیشہ انجوائے کرتے ہیں۔کراچی کنگز کی جانب سے پریکٹس سیشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بین کٹنگ نے کہا کہ وہ پاکستان آنا ہمیشہ انجوائے کرتے ہیں،

ان کی اہلیہ ایرن ہالینڈ بھی پاکستان آنا پسند کرتی ہیں۔واضح رہے کہ ایرین ہالینڈ بطور پریزینٹر پی ایس ایل کا حصہ ہوں گی۔جب کٹنگ سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں ان کیلئے کیا کشش ہے تو انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں سے ملنی والی محبت اور یہاں کا کلچر انہیں کافی اچھا لگتا ہے۔ وہ 3 بار پی ایس ایل کھیل چکے ہیں، دو مرتبہ کوئٹہ کی جانب سے ایک مرتبہ پشاور اور اب کراچی کنگز کی جانب سے یہ لیگ کھیلیں گے، ہمیشہ اس لیگ کو انجوائے کیا، کرکٹ کا معیار زبردست ہے اور لوگوں کی مہمان نوازی قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار کووڈ کی پابندیاں بھی نہیں تو لیگ کو ہر کوئی انجوائے کرے گا، امید ہے کراچی، لاہور، ملتان اور اسلام آباد،ہر شہر میں ہاؤس فل ہوگا، وہ پاکستان کے پرجوش تماشائیوں کے سامنے کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ سخت مقابلہ ایک ایسا امر ہے جو پی ایس ایل کو دیگر ٹیموں سے الگ بناتا ہے، اس لیگ میں ہر ٹیم کے پاس ایسے بولرز ہیں جو ایک سو چالیس کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں، اچھے اسپنرز کا بھی خزانہ ہے اور ایسے بیٹرز بھی ہیں جو گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ کراچی کنگز کی بیٹنگ میں اچھے ہٹر موجود ہیں، جیمز وینس اچھی فارم میں ہیں، شرجیل بھی خوب ہٹنگ کر رہے ہیں اور پھر شعیب ملک بھی گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال جو ہوا سو ہوا، اب اس جانب نہیں دیکھیں گے، یہ نیا سال ہے، نیا ایڈیشن ہے اب آگے کی طرف دیکھنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک ٹاپ بیٹر ہیں، کراچی کنگز کا نقصان ہے کہ وہ نہیں ہوں گے لیکن امید ہے کہ دیگر پلیئرز بابر کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…