اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

امجد اسلام امجد کی وفات سے 5 دن قبل روضہ رسولۖ پر حاضری،کلام بھی پیش کیا، ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل

datetime 11  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد جمعے کے روز 78 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے تھے جس سے قبل انہوں نے روضہ رسول ۖ پر حاضری کی سعادت حاصل کی تھی۔امجد اسلام امجد نے وفات سے پانچ دن پہلے روضہ رسولۖ پر حاضری کی

سعادت حاصل کی تھی اور مسجد نبوی میں اپنا کلام بھی پیش کیا تھا۔مرحوم کی یادگار ویڈیو مدینہ منورہ کے سابق او پی ڈی منیجر ڈاکٹر خالد عباس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے شیئر کی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیڈاکٹر خالد نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ آخری سفر سے پہلے مدینہ منورہ میں آخری بھرپور اور پرنم حاضری امجد اسلام امجد کی۔انہوں نے لکھا کہ ریاض الجنہ میں ان کی حاضری میں حضوری کا گہرا رنگ تھا اور اپنی نظم لبیک مدینہ منورہ میں”میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں”سناتے سناتے اپنے رب کے حضور ہمیشہ رہنے کے لیے چلے گئے، اے میرے رب مدینہ منورہ میں میرے آخری مہمان کی مغفرت فر مائے۔ امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انھوں نے 1967 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) کیا، 1968 تا 1975 ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اردو میں استاد رہے اور اگست 1975 میں امجد اسلام امجد کو پنجاب آرٹ کونسل کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیاگیا۔امجد اسلام امجد کو ستارہ امتیاز، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی ایوارڈ سے نوازاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…