اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ اور جے یو آئی(ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن کا اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں آپریشن کیا گیا ہے،مولانا فضل الرحمان گزشتہ کئی ماہ سے مثانے کی تکلیف کا شکار تھے، معالجین نے تکلیف کی وجہ پتھری قرار دی تھی۔جے یو آئی (ف)کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کے مثانے سے پتھری نکالنے کیلئے آپریشن کیا گیا تھا۔ مولانا فضل الرحمن اب بھی اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔