دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دوحہ میں کھیلے جانے والے چوتھے سٹریٹ ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں پاکستان نے برازیل کو 3-1 سے شکست دے دی، مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی جس پر میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا اور پاکستان نے فتح حاصل کی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان کا مصر سے فائنل ہوا یہ میچ بھی بغیر کسی گول سے برابر رہا اور اس کا فیصلہ بھی پنلٹی ککس پر ہوا، مصرنے پاکستان کو پنلٹی ککس پر 4-3 گول سے شکست دے کر سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ جیت لیا۔