لاہور (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جاری رہا جس کے نتیجے میں جمعے کے روز ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 3 روپے 58 پیسے کا مزید اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس اضافے کے بعد ڈالر کی انٹربینک قیمت 225 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 229 روپے کی سطح پر آ گئی جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 10 روپے 2 پیسے کی کمی واقع ہو چکی ہے۔ روپے کی بے قدری کے باعث ملک بھر میں درآمدی اشیاء کی قیمت بڑھنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔