دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے کھلاڑی فرید ملک نے پاکستانیوں سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستانی کرکٹ فینز سے اپنے غیر مہذبانہ رویے کی معافی مانگتا ہوں، میں شاید جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا۔ ہم سب کھلاڑی آپس میں اچھے دوست ہیں۔ آج پاکستانی بھائی، یوں سمجھیں کہ انڈیا کا مقابلہ پاکستان سے ہی ہے، جو دل کل توڑ دیے وہ اپنی آج کی پرفارمنس سے جوڑنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ایک اور بڑا میچ ہے اور مجھے امید ہے پاکستانی شائقین مجھے کل کے واقعے پر معاف کرتے ہوئے آج ہمیں سپورٹ کریں گے جیسا کہ وہ پہلے کرتے ہیں۔ آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔