اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پیدل سکول جانے کے حیرت انگیز فوائد

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوجرسی(این این آئی) ایک نئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جو بچے ابتدائی عمر سے ہی سائیکل پر یا پیدل اسکول جاتے ہیں نہ صرف وہ بہت فعال رہتے ہیں بلکہ ان کی یہ عادت زندگی بھر برقرار بھی رہتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رٹگرز یونیورسٹی کے سائنسداں ڈیوڈ ٹیولوخ اور ان کے ساتھیوں نے اس ضمن میں ایک نیا مطالعہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ بچے کے لیے اپنے پائوں پر چل کر

اسکول جانا ایک شاندار تجربہ ہوتا ہے، جو زندگی بھراثرانداز رہتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ابتدائی عمر کی یہ اچھی عادت صحت پربھی طویل المعیاد اثرات مرتب کرتی ہے۔ اس طرح وہ اپنے اگلے تعلیمی کیریئر میں بھی اسے برقرار رکھتے ہیں۔اس ضمن میں ماہرین نے امریکہ میں کم اور اوسط آمدنی والے گھرانوں کے والدین اور بچوں کا سروے کیا۔ 2009 میں کیا گیا بیس لائن سروے 2107 تک جاری رہا جن میں نیوجرسی کے شہر، کیمڈن، نیوبرنس وِک، نیوآرک اور ٹرینٹن شہر شامل تھے۔سائنسدانوں نے کل 587 گھرانوں کے ایسے بچوں کا مطالعہ کیا جن کی عمریں 3 سے 15 برس تھی اور سیٹلائٹ سے ان کے گھروں اور اسکولوں کا فاصلہ بھی نوٹ کیا گیا۔ دیکھا گیا کہ جن بچوں کو شروع سے پیدل اسکول جانے کی عادت تھی وہ اگلے دو سے چار برس بعد اسی عادت سیوابستہ رہے۔اس طرح معلوم ہوا کہ تقریبا 75 فیصد بچوں میں پیدل چلنے اور سرگرم رہنے کی عادت پیدا ہوگئی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ اوائل سے ہی اسکول پیدل جانے والوں میں چلنے کی عادت پیدا ہونے کا امکان سات گنا بڑھ جاتا ہے جو اگلے برس تک بھی برقرار رہتا ہے۔ یوں پیدل چلنے والے بچے دماغی اور جسمانی طور پر بہت سے فوائد سمیٹتے ہیں۔دیگرماہرین کا خیال ہے کہ بچوں کو روزانہ کم ازکم ایک گھنٹے کی جسمانی محنت، کھیل کود، دوڑ اور پیدل چلنے کا عادی بنایا جائے۔ اس سے ان کی صحت بہتر رہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…