اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے پی ٹی آئی کے اہم لیڈر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)صوبہ خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی محمد فہیم نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم پی اے محمد فہیم کا کہنا ہے کہ موجودہ رہنمائوں کی قیادت میں مزید کام نہیں کرسکتا۔

محمد فہیم نے پی ٹی آئی کے 20 سے زائد اراکین کے ساتھ روابط کا دعویٰ بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔محمد فہیم نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا کے ہر محکمہ میں کرپشن ہورہی ہے۔میرے ساتھ 20 سے زائد مزید اراکین رابطے میں ہیں، جلد مزید حقائق بتائوں گا،پرویز خٹک کے علاوہ کسی کو لیڈر نہیں مانتے۔عمران خان ملکی مفاد کے لیے کام نہیں کر رہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بھارت کا ایجنڈا چلا رہی ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہے کو سبوتاژ کیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہیں۔ مشکل حالات دیکھ چکے ہیں مگر پنجاب حکومت نظر نہیں آ رہی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جہاں تک پہنچ سکتی تھی پہنچی بھی ہے لیکن پنجاب حکومت عوام کی مدد کے لیے تیار نہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ شاندانہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو امداد نہ دیں وہ حقداروں تک نہیں پہنچے گی، پی ٹی آئی والے پاکستان میں بھارت کا ایجنڈا چلا رہے ہیں۔ کیا جلسے کا پیسہ کسی بیوہ کو راشن دینے کے لیے استعمال نہیں ہوسکتا ؟ اور کیا یہ پیسہ دریائے سندھ کے کنارے بیٹھے شخص کے علاج میں استعمال نہیں ہوسکتا ؟

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…