ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

منچھر جھیل کے سیلابی ریلے سے انڈس ہائی وے پر بنا پل ٹوٹ گیا، ٹریفک مکمل طورپر بند ہوگئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2022 |

دادو (این این آئی)پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل کے سیلابی ریلے سے انڈس ہائی وے پر بنا پل ٹوٹ گیا۔ پل ٹوٹنے کی وجہ سے سیہون دادو روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگئی، اس سے پہلے انڈس ہائی وے پر پانی آنے سے ایک ٹریک پر ٹریفک چل رہا تھا تاہم اب انڈس ہائی وے کے دونوں ٹریک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردئیے گئے ہیں۔ اس سے قبل منچھر جھیل کے

پانی کے بڑھتے دباؤ نے بند توڑ ڈالا تھا تاہم منچھر جھیل میں پانی کا دباؤ کم کرنے کے لیے مزید دو مقامات پرکٹ لگائے گئے جس سے سیہون ائیرپورٹ زیر آب آگیا تھا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق آر ڈی 52 میں ڈالے گئے شگاف سے پانی کا اخراج تیزی سے جاری رہا جس سے 5 یونین کونسلز کے150 سے زائد دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔دوسری جانب منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تاہم رنگ بند جوہی پر پانی کا دباؤ برقرار رہا۔ دادو میں سیم نالہ کالی موری کے مقام پربند کے پشتے کمزور ہونے لگے ہیں جبکہ دادو شہر اور بھان سعیدآباد کو بھی خطرات لاحق ہیں،سیہون سے 100 کلومیٹر دور سڑک پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے بسیں اور ٹرک پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ دوسری جانب سندھ کے ضلع دادو میں پولیس نے سیلاب متاثرین کے مال مویشی کی حفاظت کے لیے کشتیوں پر گشت شروع کر دی۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں پولیس کو سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کیمال مویشی کی حفاظت کیلئے رات کے وقت کشتیوں پر گشت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ سندھ کا ضلع دادو سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں شامل ہے، ضلع دادو کے علاقوں میہڑ ، خیرپور ناتھن شاہ اور جوہی میں سیلاب کی بگڑتی صورت حال پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونیکی ہدایت جاری کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…