اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ کے گھر سے جوہری راز پر مبنی انتہائی خفیہ دستاویز ملنے کا انکشاف

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایف بی آئی کے چھاپے میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے جوہری راز پر مبنی انتہائی خفیہ دستاویز بھی ملی ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دستاویز میں ایک غیر ملکی طاقت کی

جوہری صلاحیت اور دفاع کا ذکر ہے، دستاویز اتنی حساس ہے کہ صرف صدر یا کابینہ کا رکن ہی اس تک رسائی کی اجازت دے سکتا ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس قسم کی دستاویزات تک رسائی کے لیے خصوصی اجازت درکار ہوتی ہے، انتہائی حساس مواد کے جائزے کے لیے ایف بی آئی اور اٹارنی کو خصوصی اجازت لینی پڑی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ انتہائی خفیہ دستاویزات کو ممکنہ طور پر چھپایا گیا تھا، ٹرمپ چاہتے تھے کہ حساس مواد سے متعلق ایف بی آئی کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی جائے۔ایف بی آئی نے رواں ماہ 8 اگست کو فلوریڈا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مارالاگو ریزورٹ پر چھاپہ مارا تھا، یہ ریزورٹ پرائیویٹ ممبر کلب کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔اس سے قبل بھی حساس دستاویزات پر ٹرمپ اور نیشنل آرکائیو کے درمیان طویل رسہ کشی ہوئی تھی۔ٹرمپ نے جنوری میں شکست تسلیم کر کے دستاویز کے 15 بکس حکام کے حوالے کیے تھے۔حوالے کیے گئے ان بکسوں میں 184 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، سیکرٹ اور کانفیڈینشل کے مارک تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…