اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

امتحانات میں کتنے نمبر والا پاس ہوگا ؟ بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پی ایم سی نیایم ڈی کیٹ کا امتحان تا حکم ثانی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پورٹل کو مزید 2 ہفتے کے لئے کھول دیا گیا ہے، جو طلباء رجسٹریشن کرانے سے رہ گئے ہیں وہ اپنی رجسٹریشن مکمل کرا لیں،اب ایم ڈی کیٹ کا امتحان صوبوں کی مشاورت سے ہوگا۔ بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ

نیا پاکستان میڈیکل کمیشن( پی ایم سی) وجود میں آ گیا جس کا بدھ کو پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ پروفیسر نوشاد شیخ پی ایم سی کے نئے صدر منتخب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا مسئلہ تھا جس کا آخرکار آج حل نکل آیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پی ایم سی کو تحلیل کیا تھااور اس کے لئے ایک سرچ کمیٹی بنائی گئی تھی۔سرچ کمیٹی کی جانب سے اپنے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے،اشتہارات کی ذریعے پورے ملک سے طبی ماہرین کو مدعو کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 100 کے قریب انتہائی قابل ماہرین نے اپلائی کیا اور عمل پورا ہوا،ہائی نمبرنگ والوں کی فہرست وزیراعظم کو ارسال کی گئی اور انہوں نے منظور کی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک سیلاب کی وجہ سے بری طرح متاثر ہے،صوبے اور وفاق اپنے متاثرہ شہریوں کی مدد کے لئے مصروف ہیں ،تقریبا 1300 لوگوں کی اب تک جانیں جا چکی ہیں لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان تا حکم ثانی ملتوی کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پورٹل کو مزید 2 ہفتے کے لئے کھول دیا گیا ہے تاکہ جو طلباء رجسٹریشن کرانے سے رہ گئے ہیں وہ اپنی رجسٹریشن مکمل کرا لیں،اب ایم ڈی کیٹ کا امتحان صوبوں کی مشاورت سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاسنگ شرح کو ایم بی بی ایس کے لئے 65 فیصد اور بی ڈی ایس 55 فیصد تھی جو کہ اب دونوں میں 10 فیصد کم کر دی گئی ہے۔ایم بی بی ایس کے لئے 55فیصد اور بی ڈی ایس کے لئے 45فیصد کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…