لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر درجہ اوّل اور درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کے بحران کے بعد مختلف اقسام کی دالوں کا بحران بھی سامنے آگیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹوروں پر دالوں کے بحران کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اس سلسلے میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کارپوریشن کی جانب سے سپلائرز کو عدم ادائیگی کے باعث سپلائرز نے اشیایہ ضروریہ کی سپلائی روک دی ہے جس کے باعث گھی، کوکنگ آئل اور دالوں کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔