اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دیدی جس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ایکنک کے چیئرمین مقرر ہوگئے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال,وزیر تجارت نوید قمر ایکنک کے ارکان میں شامل ہیں ،وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود ایکنک میں بطور رکن شامل ہوگئے ،پنجاب سے سردار اویس لغاری اور سندھ سے نثار کھوڑو ایکنک کے ارکان کا حصہ ہیں ،صوبائی وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا ایکنک میں بطور رکن اور بلوچستان سے سینئر ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نور محمد دومر ارکان میں شامل ہیں ۔