اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بے آبرو ہونیوالی خاتون مقدمہ کیلئے رُل گئی ،نوٹوں کی چمک نے پولیس کو اندھا کر دیا

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمبڑیال(آن لائن)سمبڑیال پولیس نوکری دلوانے کی آڑ میں غریب خاتون کو زبردستی بے آبروکرنے والے بااثر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے الٹا ملزم سے مل گئی،نوٹوں کی چمک نے قانون قاعدے بھلا دیئے، متاثرہ خاتون میڈیکل رزلٹ کے باوجود 16روز بعد بھی روایتی تاخیر ی حربوں کے باعث مقدمہ در ج نہ ہوسکا، انصاف کے حصول کے لیے

ایس ایچ او سمبڑیال سمیت پولیس افسران کے پاس دربدر ہونے والی خاتون فوزیہ پرویزن کی وزیراعلیٰ پنجا ب حمزہ شہباز، آئی جی پنجاب پولیس، آرپی اوگوجرانوالہ، سے بااثر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے اورمقدمہ درج نہ کرنے والے پولیس افسران کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ الیوالی کی رہائشی خاتون فوزیہ پروین دختر منظور احمد نے صحافیوں کے آگے دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیفنس روڈ محلہ سردا رپورہ سیالکوٹ کے رہائشی ملزم علی فیصل نے مجھے موبائل فون پر رابطہ کر کے نجی ہوٹل میں نوکری دلوانے کی آڑ میں مجھے نوکری کے متعلقہ کاغذات لینے کے بہانے میرے گھر میں آکر رات کو گن پوائنٹ پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاکسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوگیابعدازاں میری طرف سے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم اوراندرا ج مقدمہ کی درخواست تھانہ سمبڑیال پولیس کو دینے اورمیرے ساتھ زنابالجبر کا تصدیقی میڈیکل لیگل رزلٹ ہونے کے باوجود 16روز بعد بھی پولیس ملزم علی فیصل کو گرفتا ر نہیں کررہی اورنہ ہی اس کے خلاف مقدمہ درج کررہی ہے،متاثرہ خاتون فوزیہ پروین کا کہنا تھا کہ چونکہ ملزم بااثر پشت پناہی کا حامل اورپیسے والا ہے اس لیے پولیس نوٹوں کی چمک کے آگے بک چکی ہے اورایس ایچ او سمبڑیال سمیت متعلقہ افسران کے پاس 16روز سے خوارہونے چکر لگانے کے باوجود میر ا مقدمہ درج کرنے کی بجائے مجھے ذلیل وخوار کیا جارہا ہے، خاتون فوزیہ پروین نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز،آئی جی پولیس پنجاب راؤ سردار خاں،آرپی او گوجرانوالہ،ڈی پی اوسیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…