اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

حالات جس تیزی سے خراب ہورہے ہیں اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے، شیخ رشید احمد

datetime 19  جون‬‮  2022 |

راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات جس تیزی سے خراب ہورہے ہیں، اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، جسے اپنے کیسز ختم کرانے کی فکر ہے، غریبوں کی پروا نہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ حکمران آئی ایم ایف کے معاہدے کے لیے امریکا کے پائوں پڑ رہے ہیں، جلد بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک مہینے میں درآمدی بل 100 فیصد بڑھ گیا، 7 ارب ڈالرز کے ریزرو،1 ارب کی ترسیلات اور 500 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کم ہوگئی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈالر 210 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ایل این جی بھی مہنگی خریدی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…