اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت ناموں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا ۔وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے لیے جعلی اجازت نامے جاری کیے جا رہے ہیں اور اس کے لیے ایک ویب سائٹس بھی استعمال کی جا رہی ہے۔وزارت داخلہ نے اس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات دی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جعلساز وزارت داخلہ کا نام استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے عوام کو جعلی اجازت جاری کر رہے ہیں اور بھاری معاوضہ وصول کیا جا رہا ہے۔