اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

اگنی پتھ سکیم کیخلاف احتجاج کرنے والے کتنے مظاہرین کے گھر مسمار کئے جائینگے؟ اسدالدین اویسی پھٹ پڑے

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی شہرحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے فوجی بھرتی کی نئی سکیم”اگنی پتھ”کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے بعد بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اب کتنے مظاہرین کے گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کیا جائے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسدالدین اویسی نے یہ بیان ان لوگوں کے خلاف کارروائی کے

پس منظر میں کیا جنہوں نے بی جے پی رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کے غلط فیصلے کی وجہ سے نوجوان سڑکوں پر ہیں۔ بلڈوزر سے کتنے مظاہرین کے گھروں کو مسمار کیا جائے گا؟ ہم نہیں چاہتے کہ آپ کسی کا گھر مسمار کریں۔ اویسی نے اترپردیش کے شہر وارانسی(بنارس)کے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے کہا کہ مظاہرین بچوں کی طرح ہیں اور انہیں سمجھانے کی ضرورت ہے۔ حیدرآباد کے رکن اسمبلی نے کہاکہ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کیا مسلمان آپ کے بچے نہیں ہیں؟ انہوں نے کہاکہ ہم بھی اس ملک کے بچے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نبی پاک ۖ کے بارے میں گستاخانہ بیانات کے خلاف نماز جمعہ کے بعد ملک کے کئی حصوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ انہوںنے احتجاج کے دوران الہ آباد(پریاگراج) میں جاوید محمد کے گھر کو مسمار کرنے کا حوالہ دیا۔ جاوید محمد جے این یو کی طالبہ رہنما آفرین فاطمہ کے والد ہیں۔ اویسی نے کہاکہ آفرین فاطمہ کا گھر مسمار کر دیا گیا۔ کیوں؟ کیونکہ اس کے والد نے ایک مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ قدرتی انصاف کا اصول آئین کے بنیادی فریم ورک کا حصہ ہے۔ عدالت جاوید کو سزا دے سکتی ہے ، بیوی اور بیٹی کو نہیں۔ کیا یہ آپ کا انصاف ہے؟اسدالدین اویسی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوپور شرما کوجنہیں پارٹی نے معطل کیا ہے ،

جلد ہی ایک بڑا لیڈربنا دیا جائے گا اور یہاں تک کہ وہ پارٹی کی طرف سے دہلی کی وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر بھی نامزد ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ نوپور شرما کو گرفتار کیا جائے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ہم آئین کے مطابق کارروائی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ نوپور شرما کو آنے والے چھ سات مہینوں میں ایک بڑا لیڈر بنایا جائے گا۔ یہ بھی ہے ممکن ہے کہ

نوپور شرما کو دہلی کی وزیراعلی کا امیدوار بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی حقیقت ہے۔ جتنا آپ مسلمانوں کو گالیاں دیں گے ، آپ کو اتنا ہی اعلیٰ عہدہ ملے گا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…