اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ تعلیمی شعبے میں نیا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد تعلیمی شعبے میں نیا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔بتایاگیا ہے کہ کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد

پبلشرز کے لیے نئی کتابیں چھاپنا ممکن نہیں رہا ہے جس کے باعث دینی اور عصری تعلیمی شعبے میں نیا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

کاغذ کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پیپر ملوں نے چار بار کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کیا ہے

جس کے بعد اس دوران کاغذ کی قیمت 105 سے بڑھ کر 210 روپے فی کلو ہوچکی ہے۔پبلشرز نے فیصلہ کیا ہے کہ لوکل کاغذ پر قرآن پاک اور قرآنی قاعدے نہیں چھاپے جائیں گے۔

مزید بتایا گیاہے کہ کاغذ کی قیمت بڑھنے سے ٹیکسٹ بورڈ کے ٹینڈر اٹھانے والے بھی پریشان ہیں کیونکہ پبلشرز نے 190 روپے کلو کے حساب سے ٹینڈر لیا تھا

جبکہ اب کاغذ کی قیمت 210 روپے کلو ہو گئی ہے ۔والدین کا کہنا ہے بچوںکی کاپیاں اور رجسٹرڈ جو پہلے 1000سے1500روپے میں آجاتے تھے اب وہ 3000تک پہنچ چکے ہیں ۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…