اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سی اے اے کی نرالی منطق پائلٹ اب پرندوں سے خود نمٹیں گے

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے نرالی منطق پرعمل کرتے ہوئے جہاز کے کپتانوں کو انوکھی ہدایات جاری کردی ہیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرندوں کی موجودگی طیاروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

، لاہور ایئر پورٹ پر رن وے اور اطراف میں پرندوں کا منڈلانا سول ایوی ایشن کیلئے مسئلہ بن گیا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ سول ایوی ایشن حکام نے ایئرپورٹ کے اطراف اور رن وے پر پرندے بھگانے کے بجائے کپتانوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن حکام نے کہا کہ مون سون کا موسم ہے، رن وے اور اطراف پرندوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے، ملکی وغیرملکی ایئرلائن لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران خود ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں۔اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا ہے۔ حکام کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف ہوٹلوں اور کچرا کنڈیوں کے باعث جابجا پرندے منڈلاتے ہیں۔سی اے اے حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو تحریری آگاہ کرنے کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا، رواں ہفتے کے دوران تین جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رونما ہوئے جس سے طیاروں کو نقصان پہنچا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…