پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

غذائی بحران شدید تر سری لنکن فوج اب کھیتی باڑی بھی کرے گی

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)سری لنکا میں غذائی بحران شدید تر ہونے کے باعث فوج کاشتکاری مہم میں حصہ لے گی جس کے تحت 1500 ایکڑ بنجر زمین کو غذائی پیداوار بڑھانے کے لیے قابلِ کاشت بنایا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق

سری لنکن آرمی نے گرین ایگریکلچر اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی جو ملک کے فوڈ سیکیورٹی پروگرام پر عمل درآمد کرے گی۔سری لنکا میں جاری بدترین معاشی بحران کی وجہ سے غذا، ادویات، گھریلو گیس، ایندھن اور درجنوں اشیا کی قلت ہوگئی ہے۔کاشتکاری منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر جولائی میں شروع کردیا جائے گا جس کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل ویکم لیاناگے کریں گے۔سری لنکن فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل جگت اس پورے منصوبے کی نگرانی کریں گے۔فوجی دستے پہلے بنجر زمین کی صفائی کریں گے، پھر ہل چلانے کے بعد زرعی ماہرین کے تجویز کردہ مختلف فصلوں کے بیج بوئیں گے۔سری لنکا میں موجود تمام آرمی ہیڈکوارٹرز اس مہم کو مکمل کرنے کے لیے اپنی اپنی فارمیشنز سے اہلکاروں کو روانہ کریں گے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…