اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بچپن میں موٹاپے کا شکار افراد کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے زیادہ خطرات

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن(این این آئی) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موٹاپے کا شکار بچوں کو آئندہ زندگی میں ڈیمینشیا لاحق ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔بچپن میں موٹاپے کی وجہ سے درمیانی عمر میں دماغ کی کارکردگی کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے جو بعد میں ڈیمینشیا کا سبب بن سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیمینشیا کوئی ایک مخصوص بیماری نہیں ہے بلکہ یاد رکھنے، سوچنے یا فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں خرابی کے لیے ایک عام اصطلاح ہے جو روزمرہ کی سرگرمیوں میں مداخلت کرتی ہے۔محققین نے یہ نتائج 1200 سے زائد افراد پر 30سال سے زیادہ عرصے تک کی جانے والی ایک تحقیق میں حاصل کیے۔ یہ تحقیق تب شروع کی گئی تھی جب شرکا اسکول کے طالب علم تھے۔تحقیق کی رہنما مصنفہ اور میلبرن کی موناش یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی پروفیسر میشیل کیلی سایا کا کہنا تھا کہ بچپن میں فٹنس کو بہتر کرنے اور موٹاپے کو کم کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ضروری ہے کیوں کہ یہ درمیانی عمر میں بہتر دماغی کارکردگی میں حصہ ڈال سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اہم چیز یہ ہے کہ تحقیق مستقبل کی دماغی کارکردگی میں تنزلی کے خلاف حفاظتی اقدامات کو بچپن میں جتنا جلدی ہوسکے شروع کرنے کی جانب اشارہ کر رہی ہے تاکہ دماغ درمیانی عمر میں ڈیمینشیا جیسی حالت کے پیش آنے کے خلاف مضبوط بنیاد بنا سکے۔2050 تک دنیا بھر میں ڈیمینشیا کے کیسز کی تعداد تین گنا ہو کر 15 کروڑ پہنچ جائے گی۔ علاج کی عدم موجودگی کے پیشِ نظر اس کے خطرات کو کم کرنے کے لیے طرزِ زندگی کو توجہ کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…