اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)وفاقی وزیر طلحہ محمود نے 17سال تنخواہ لی نہ ہی کوئی الائونس لیا، سرکاری و بیرونی دورہ کا خرچہ بھی جیب سے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر طلحہ محمود نے نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں واحد وزیر ہوں جس نے پچھلے 17سال سے نہ کوئی تنخواہ لی ہے اور نہ ہی کوئی الائونس لیا
جبکہ بیرون ملک کے تمام دوروں پر اپنے جیب سے پیسے خرچ کیے ہیں ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی نااہلی،نالائقی اورعوام دشمن پالیسیوں پر ماتم کریں خود بنی گالہ میں بیٹھ کر قوم کوسڑکوں پر لانے والوں کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں انشاء اللہ مہنگائی اور بیروزگاری کی لعنت کو مسلم لیگ (ن) ختم کریگی تحریک انصاف کی پالیسیوں کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے تعلیم،صحت کے شعبہ کے علاوہ عوامی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا گیا اسی وجہ سے مسائل اور مشکلات پوری قوم کا مقدر بن کر رہ گئی ہیں مسلم لیگ (ن) ہر شعبہ پر خصوصی توجہ دیکر عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کیلئے عملی جدوجہد شروع کردی ہے خصوصی طور پرتعلیم کے میدان میں بہتری لائے بغیرہم ترقی کی منازل کو طے نہیں کرسکتے اس لیے گورنمنٹ سکولوں اور کالجز میں طلباء وطالبات دوست پالیسیاں بنانے کے علاوہ اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں گے موجودہ حکومت کی کاوشوں سے زیور تعلیم کے حصول کیلئے چین جانے والے طلباء جو کرونا کے باعث واپس پاکستان آگئے تھے وہ کل سے چین واپس جا رہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سردار عرفان ڈوگر، میاں عبدالرؤف، محمود الحق، حلقہ پی پی 139 کے امیدوار حاجی طارق محمودڈوگر،امیدوار برائے پی پی 142 خان جہانزیب خان، ندیم گورایہ میڈیا کو آرڈینیٹر،ضلعی صدر خواتین ونگ بینش ڈار اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس کے
اساتذہ اور افسران سمیت دیگربھی موجودتھے رانا تنویرحسین نے کہاکہ جو کام تحریک انصاف کی حکومت چار سالوں سے مکمل نہ ہو سکے وہ ہم مکمل کر رہے ہیں ملک میں قومی میگاپراجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے اور انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) اپنے دور میں انہیں ہر صورت مکمل کروائے گی ماضی گواہ ہے کہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے دور کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر
سیاسی دکانداری چمکائی تھی انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا دور میں ریکارڈ کرپشن کی گئی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کرپٹ ترین دور رہا ہے انہوں نے کہاکہ بہت زیادہ وقت نہیں بلکہ چند ماہ میں حالات بہتر ہوجائیں گے وزیراعظم شہبازشریف مسائل کے حل کیلئے
دن رات کام کر رہے ہیں رانا تنویر حسین نے کہاکہ نے کہا کہ عوامی مشکلات کے خاتمے کے لیے حکومت گھی،چینی سمیت مختلف اشیاء پر سبسڈی دے رہے ہیں عمران خان کے خلاف کوئی سازش نہیں کی گئی رانا تنویر حسین نے کہا کہ شیخوپورہ کیمپس کے قیام سے
شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے ہزاروں طلباء وطالبات کوفائدہ ہوگا ملک بھر میں ریجنل کیمپسز کی تعداد بڑھا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ 110 ارب روپے ہائیر ایجوکیشن کیلئے مختص کئے گئے ہیں جس سے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں آسانی ہوگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ ملک بھر میں ریجنل کیمپس کا قیام حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے علامہ اقبال یونیورسٹی سے اب تک 42 لاکھ طلباء اور طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہوئے جبکہ
اس وقت بھی 12 لاکھ سے زائد طلباء وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں یونیورسٹی ٹرانس جینڈراور قیدیوں کو باالکل مفت تعلیم فراہم کر رہی ہے ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ میں بہتری سے مسائل کے حل میں بہت مدد ملے گی۔