اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک

datetime 19  جون‬‮  2022 |

راولپنڈی (آن لائن)  بلوچستان کے علاقے پاروم کے قریب سینٹرل مکران ماؤنٹین رینج کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے  آپریشن میں کالعدم تنظیم   بلوچستان لیبریشن  آرمی (بی ایل اے) کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی  ر) کے مطابق

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پرآپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل ایف سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد مارے گئے۔  دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں کے علاوہ پنجگور کے علاقے پروم اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کے قافلوں پر  آئی ای ڈی نصب کرنے میں ملوث تھے، دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے   جو   علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا۔سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…