اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی، بارشوں کا سلسلہ پیر سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوگا، نجی ٹی وی کے مطابق موسلا دھار بارش سے خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر،

گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان کے ندی نالوں، دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔اتوار کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب ، گلگت بلتستان ،کشمیراور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب ،اسلام آباد، گلگت بلتستان ،کشمیراور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ تاہم شام /رات کے دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اورسکرنڈ میں اکژ مقامات پرتیزہواؤں/ آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: ملتان ( سٹی 62، ایئرپورٹ 12)، کوٹ ادو 53، لیہ 52، اٹک13، بہا ولپور(سٹی ، ا ئیر پو رٹ12) ، اسلام آباد ( سید پور 11، گولڑہ 07، بوکرا ، زیرو پوائنٹ 04،

ائیر پورٹ 01)، مری 11، ڈی جی خان 09، منگلا ، منڈی بہا ؤ الد ین 07، جہلم 06، ، راولپنڈی (چکلالہ05، شمس آباد 04) ، بھکر 05، لاہور ( مغل پورہ 03 ، چوک ناخدا ،لکشمی چوک ، شاہی قلعہ ، فرخ آباد02 )، چکوال 03، نارووال، جھنگ،

ٹی ٹی سنگھ 02سیا لکوٹ (ائیر پو رٹ 01) ، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 21، سیدو شریف 16، بو نیر 10، کاکول09 ، بالا کوٹ 08، دیر (اپر)03،ڈی آ ئی خان ،

تخت بھا ئی 01، گلگت بلتستان:ہنزہ 15، استور05 ، بگروٹ، اسکردو04،بونجی، بابو سر03، ، کشمیر: راولا کوٹ 14،مظفرآباد ( سٹی 04،ائیر پورٹ 01)، کوٹلی 02،

سندھ: سکرنڈ 04 اور بلوچستان: لورا لائی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:تربت ، دادو 45، موہنجوداڑو 44، شہید بینظیر آباد،لاڑکانہ اورخیر پور میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…