بھارت نے کوئلے ، تیل خریداری میں اضافہ کر دیا
واشنگٹن /ماسکو (این این آئی)روسی تاجروں کی رعایت پر بھارت نے کوئلے اور تیل کی خریداری میں اضافہ کر دیا۔
20 روز میں بھارت کی روسی کوئلے کی خریداری میں چھ گنا اضافہ ہوا۔ادھرامریکی حکام نے بھارت کو کہا ہے کہ روس سے توانائی کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
روس سے توانائی کی درآمدات میں تیزی نہیں دیکھنا چاہتے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت نے گزشتہ 20 روز میں 3 ارب ڈالر سے زیادہ کا روسی کوئلہ اور 31 گنا زیادہ روسی تیل خریدا۔20
روز میں بھارت نے 2 ارب ڈالر سے زیادہ روسی تیل کی خریداری کی۔ بھارتی وزارت تجارت نے فوری طور پر رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔یوکرین پر حملے کے خلاف مغربی ممالک نے روس پر سخت معاشی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔
روس پر پابندیوں کے باوجود بھارت مسلسل روسی کوئلے، تیل کی خریداری کر رہا ہے۔ ادھرامریکی حکام نے بھارت کو کہا کہ روس سے توانائی کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے، روس سے توانائی کی درآمدات میں تیزی نہیں دیکھنا چاہتے۔