واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)امریکی پاکستانی جج زاہد قریشی نے ڈسٹرکٹ جج کا منصب سنبھال لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کی حلف برداری کی تقریب نیوجرسی میں ہوئی۔زاہد قریشی امریکی تاریخ کے پہلے مسلم امریکی ہیں
جنہیں صدر بائیڈن نے فیڈرل بنچ پر تعینات کیا ہے۔واضح رہے کہ زاہد قریشی 3 سال سے مجسٹریٹ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ گورنر مرفی، سینیٹر کوری بوکر اور سینیٹر مینڈیزکی جانب سے امریکی صدر کے اقدام کی ستائش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 2021جون میں امریکی سینیٹ نے پہلے مسلم امریکی کی بطور وفاقی جج منظوری دے دی تھی، پاکستانی نژاد زاہد قریشی ڈسٹرکٹ نیوجرسی میں وفاقی جج کی ذمے داریاں نبھارہے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جج زاہد قریشی کو امریکی تاریخ کے پہلے مسلم امریکن وفاقی جج بننے کا اعزاز حاصل ہوا تھا ، زاہد قریشی کی بطور وفاقی جج نامزدگی وائٹ ہاوس کی طرف سے کی گئی تھی۔نامزدگی سے پہلے زاہد قریشی مجسٹریٹ جج کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، زاہد قریشی پہلے ایشیائی امریکی ہیں جو فیڈرل بنچ کا حصہ بنے۔تاہم وہ نیوجرسی ڈسٹرکٹ کورٹ جج کا عہدہ سنبھالنے والے زاہد قریشی پہلے امریکی مسلم ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں، وہ پہلے ایشیائی امریکی بھی ہیں جو ریاست کے فیڈرل بینچ کا حصہ بنے ۔